آئی جی اسلام آباد احسن یونس کے عہدہ سنبھالتے ہی اہم اعلان
اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا، مزید سنیں آئی جی کی زبانی
وفاقی دارالحکومت کےآئی جی اسلام آباد احسن یونس نے عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی آفس میں پہلی کھلی کچہری لگا دی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے 74 شہریوں کے مسائل سنے۔
اس موقع پر محکمۂ پولیس کے سابقہ ملازمین نے بھی آباد احسن یونس کو اپنے مسائل پیش کیےہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔