Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومکھیلسپارٹن فیئر ڈیل سپر لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

سپارٹن فیئر ڈیل سپر لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

اسلام آباد (قیصر ستی ) سپارٹن نے فیئر ڈیل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا کوارٹر فائنل میں سپارٹن نے سیون سٹار کو 24رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے سپارٹن نے مقررہ 20اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے حسن نواز نے 95 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی محمد ابراہیم 33رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے جواب میں سیون سٹار کی ٹیم 163رنز بناسکی غلام چیمہ اور سعد 37، 37رنز بنا کر نمایاں رہےسپارٹن کی طرف سے عثمان طارق نے 4 جبکہ شیراز نے 2 کھلاڑی آئوٹ کیے حسن نواز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ایک اور میچ میں سپارٹن نے اریس کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے اریس نے 127رنز بنائے ذوالقرنین 38رنز کےساتھ نمایاں رہےسپارٹن کی طرف سے انس نے 3جبکہ نوشاد نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے سپارٹن نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا سالار 75رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے فیصل خٹک نے 27 رنز کی اننگز کھیلی اریس کی طرف سے ناصر اور سعد نے دو دو وکٹ حاصل کیے سالار کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔