Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانفیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن 9 مارچ کو ہوگا ، شیڈول جاری

فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن 9 مارچ کو ہوگا ، شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر اور تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خالی نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ان کا بطور سینیٹر الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دیا۔فیصل واوڈا سندھ سے تحریک انصاف کی نشست پر 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔