Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانملک بھر کی 97 یونیورسٹیز کے 4 ہزار سے زائد اساتذہ کا کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان

ملک بھر کی 97 یونیورسٹیز کے 4 ہزار سے زائد اساتذہ کا کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان

جامعات کے اساتذہ نے یکم مارچ سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا
آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرزایسوسی ایشن (اپوبٹا) کی مرکزی نائب صدرڈاکٹر ریحانہ کوثر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستانی جامعات کے اساتذہ نے یکم مارچ سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر کی 97 یونیورسٹیز کے 4 ہزار سے زائد بی پی ایس اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کریں گے
ریحانہ کوثر نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کے اساتذہ کو بی پی ایس اور ٹی ٹی ایس میں تقسیم کر دیاہے، جب کہ تناسب کے مطابق بی پی ایس فیکلٹی 88فیصد جب کہ ٹی ٹی ایس محض 12فیصد پر مشتمل ہے
بی پی ایس پر تعینات سینئر، قابل اور تجربہ کار فیکلٹی کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، جس کے خلاف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہر یکم مارچ کو احتجاجی دھرنا دیں گے، اور اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔