Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانشہباز شریف کیخلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کیلئے قرارداد لائے جانے کا امکان

شہباز شریف کیخلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کیلئے قرارداد لائے جانے کا امکان

حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے حوالے سے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس دن 11 بجے ہو گا، اور اس اجلاس میں پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے حوالے سے حکومت نے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے
شہباز شریف کے خلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کے حوالے سے بھی قرارداد لائے جانے کا امکان ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔