Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستاننور عالم خان کا حکومت کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ

نور عالم خان کا حکومت کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنی حکومت کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نور عالم خان نے کہا کہ جب میں احتساب، ناانصافی اور مہنگائی سے متعلق آواز اٹھاتا ہوں تو شوکاز دیا جاتا ہے، جب میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ سے متعلق آواز اٹھاتا ہوں تو شوکاز دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے آئی ہے، برائے مہربانی وہ پڑھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔