Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانعمران خان کی ناروے کے وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت

عمران خان کی ناروے کے وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان اور ناروے کے درمیان سیاسی ، اقتصادی اور دیگر باہمی مفاد کے شعبہ جات میں تعلقات بڑھانے کے امکانات موجود ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے بدھ کو یہاں ناروے کے سفیر پر البرٹ الساس نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان بہترین تعلقات ہیں ، پاکستانی نژاد ناروے کے رہائشی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی ، اقتصادی اور دیگر باہمی مفاد کے شعبہ جات میں تعلقات بڑھانے کے امکانات موجود ہیں ۔ ناروے کی موبائل فون کمپنی ٹیلی نار کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات بڑھ رہے ہیں ۔ ناروے کے سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو ناروے کے عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے وزیراعظم کو اسلامی تعاون تنظیم کونسل کے وزرائے خارجہ کے 70ویں غیر معمولی اجلاس کے کامیابی سے انعقاد پر بھی مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے ناروے کے وزیراعظم کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔