لاہور(آئی پی ایس )سوشلسٹ جماعتوں کی لاہور میں دو روزہ کانفرنس، مشترکہ سٹرینگ کمیٹی تشکیل، گلگت بلتستان سے آصف سخی کو ممبر چن لیا گیا۔لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹر عالیہ حیدر کو اتحاد کا نیشنل کوارڈی نیٹر چن لیا گیا ۔اس کانفرنس میں عوام ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے نوجوان رہنما آصف سخی سمیت ملک بھرسے سیاسی و سماجی تنظیموں کے سربراہان اور نمائندوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کانفرنس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور ناہمواری کے خلاف ایک مشترکہ پلیٹ فارم عدم مساوات مذاحمتی اتحاد تشکیل دیا ہے۔سٹیرنگ کمیٹی ممبران شائستہ بخاری، ظہور جوئیہ، جلوت علی، محمد یونس، انیقہ پنجانی، سخی آصف، گلزار خان، حسین جاور، نثار شاہ، ایمن فاطمہ، ڈاکٹر عالیہ حیدر، شازیہ نواز، ام لیلی اظہر، رفعت مقصود، نازلی جاوید، آصفہ شیخ، عنائیت خان، نوید خان، خالد قریشی، کرامت علی، عابدہ علی، صائمہ ضیا، ناصر اقبال، سائرہ علی، فاروق طارق، رضیہ فاروق خان، مصطفی تالپور اور سہیل جاوید شامل ہیں۔
سوشلسٹ جماعتوں کی لاہور میں دو روزہ کانفرنس، مشترکہ سٹرینگ کمیٹی تشکیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
