Friday, May 8, 2026
ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آباد کا پولیس اہلکاروں کے بغیر رقم ادا کیے ٹھیلے سے فروٹ لینے کی شکایت کانوٹس

آئی جی اسلام آباد کا پولیس اہلکاروں کے بغیر رقم ادا کیے ٹھیلے سے فروٹ لینے کی شکایت کانوٹس

اسلام آبا،سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی بغیر رقم ادا کیے ٹھیلے سے فروٹ لینے کی شکایت کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا نوٹس، ٹھیلے کے مالک کو اپنے دفترمیں مدعوکر لیا ، آئی جی اسلام آباد نے فروٹ ٹھیلے کے مالک کو رقم ادا کی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہیڈکانسٹیبل احمد جان،کانسٹیبل نعیم جان،کانسٹیبل صفدر کو فوری معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا۔آئی جی اسلام آباد نے چوکی کے تمام عملے کو فوری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔آئی جی احسن یونس نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے، اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔