ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے

سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے چیک باؤنس کیس میں پنجاب پولیس کی کارکردگی پر بڑا سوال اٹھا دیا۔ جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیئے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت مسترد کی تھی تو اسے گرفتار کیوں نہ کیا گیا؟ اور بغیر ضمانت کے ملزم سپریم کورٹ تک کیسے پہنچ گیا؟

سپریم کورٹ میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس ملک شہزاد نے پنجاب پولیس کے اہلکار کو مخاطب کرکے کہا ایسی کارکردگی پر تو آپ کو آئی جی بنانے کی سفارش کی جانی چاہئے۔

جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے معمول ہے کہ پنجاب پولیس ضمانت خارج ہونے پر بھی ملزم کو نہیں پکڑتی۔ قتل جیسے مقدمات میں ضمانت خارج ہونے پر بھی گرفتار نہیں کیا جاتا۔

جسٹس ملک شہزاد نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ آپ خود کیس واپس لیں گے یا ہم میرٹ پر خارج کریں؟ جس کے بعد ملزم نے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا اور ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی ۔ ملزم کے سرنڈر کرنے پر عدالت نے درخواست ضمانت نمٹا دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔