Tuesday, May 5, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ کا 70 سال سے زائد عمر کے پٹیشنرز کیلئے بڑااقدام

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 70 سال سے زائد عمر کے پٹیشنرز کیلئے بڑااقدام

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ستر سال سے زائد عمر کے پٹیشنرز کو بائیومیٹرک تصدیق سے استثنیٰ دے دیا ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدائت پر احکامات جاری کیے گئے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبر عامر سعید عباسی نے بزرگ شہریوں کی مشکلات سے آگاہ کیا تھا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تمام پٹیشنرز کو پٹیشن دائر کرنے کے ساتھ بائیومیٹرک تصدیق کرانا لازم ہے،بزرگ درخواست گزاروں کو بائیومیٹرک کے لیے عدالت لانے پر چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ستر سال سے زائد عمر کے درخواست گزاروں کو بائیومیٹرک تصدیق سے استثنیٰ دے دیا ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر احکامات جاری کیے گئے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بزرگ شہریوں کی مشکلات سے آگاہ کیا تھا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تمام پٹیشنرز کو پٹیشن دائر کرنے کے ساتھ بائیومیٹرک تصدیق کرانا لازم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔