ہومپاکستاننون لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے،فواد چوہدری

نون لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضح کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی، اب کارما دیکھ رہے ہیں۔ نون لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے۔ پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس مہینے خیبرپختونخوا اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ خیبر پختونخوا میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں۔ یہی حالت پنجاب میں ہوگا۔ صرف ایک دو ٹی وی چینلز آپ کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔