Saturday, May 16, 2026
ہوماسلام آبادعاصمہ جہانگیر فاونڈیشن کی فنڈنگ پر سوال اٹھ گئے ، تحقیقات کا مطالبہ

عاصمہ جہانگیر فاونڈیشن کی فنڈنگ پر سوال اٹھ گئے ، تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد،پارلیمانی سیکرٹری کامرس عالیہ حمزہ ملک نے عاصمہ جہانگیر فاونڈیشن کی فنڈنگ پر سوال اٹھا دیا۔پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ نے اسپیکر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کو خط لکھ دیا ۔ خط کے متن کے مطابق عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نعرے لگے ان کی تضحیک کی گئی،خط متن کے مطابق ملک کی سب سے بڑی عدالت سے سزا یافتہ اومفرورکوچیف گیسٹ بنایا گیا،کانفرنس میں پاکستان اور پاکستان کے اداروں کو گالیاں دیں گئیں۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ کمیٹی عاصمہ جہانگیر فاونڈیشن کے فنڈز کے ذرائع کی تحقیقات کرے۔

03 2

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔