ہومصحتحکومت ،تمباکو صنعت کی سرگرمیوں کی شفافیت کو یقینی بنائے،رپورٹ

حکومت ،تمباکو صنعت کی سرگرمیوں کی شفافیت کو یقینی بنائے،رپورٹ

گلوبل ٹوبیکو انڈسٹری انٹرفیرنس انڈیکس نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تمباکو کی صنعت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنائیں کیونکہ اس سے تمباکو کنٹرول کی پالیسیوں اور ان کے نفاذ کے عمل میں مداخلت کے واقعات میں کمی آئے گی۔انڈیکس اس بات پر زور دیتا ہے کہ تمباکو کی صنعت کو پیداوار، مارکیٹ شیئر، مارکیٹنگ کے اخراجات، محصولات اور تحقیق اور لابنگ کے اخراجات سمیت کسی بھی دوسری سرگرمی کے بارے میں باقاعدگی سے شفاف اور درست طریقے سے معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔تیسری گلوبل ٹوبیکو انڈسٹری انٹرفیس انڈیکس رپورٹ سوسائٹی فار الٹرنیٹیو میڈیا اینڈ ریسرچ (SAMAR) نے کی، جاری کی ، ثمر پاکستان میں تمباکو کنٹرول کے لیے کام کرنے والی تنظیم ہے۔ گلوبل ٹوبیکو انڈیکس پاکستان میں عوامی دستاویزات میں موجود معلومات پر مبنی ہے۔پاکستان عا لمی انڈیکس پر مجموعی طور پر گزشتہ سال سے 2 پوائنٹ کی بہتر کارگردگی 0 5 کے مقابلے میں 48 سکور کے ساتھ ، 80 ممالک کے مابین 17 ویں نمبر پر موجود ہے۔ عالمی رپورٹ سے یہ اخذ ہوتا ہے کہ کہ حکومتوں کو تمباکو کی صنعت سے پیداوار، مارکیٹ شیئر، مارکیٹنگ کے اخراجات اور اس کی آمدنی کے بارے میں معلومات جمع کرانے کے اقدامات کرنا چاہیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سی ایس آر کی سرگرمیوں پر پابندی نہیں ہے اور یہ سرگرمیاں ایک چیلنج بنی ہوئی ہیں ان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔پاکستان کی رپورٹ نے کہا کہ حکومت نے سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ نہیں کیا، وبائی حالات میں سگریٹ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔وزارت خزانہ جیسے غیر صحت محکموں کو تمباکو صنعت کی مداخلت کو مسترد کرنا چاہییرپورٹ کے مطابق تمباکو کنٹرول کی موثر پالیسیوں کے لیے ایک جامع ، مربوط امستحکم حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ سوسائٹی فار الٹرنیٹو میڈیا اینڈ ریسرچ (SAMAR) کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ذیشان دانش نے کہا کہ یہ ایک بروقت رپورٹ ہے جو پالیسی ساز اداروں کے لئے معاون ثابت ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں تمباکو انڈسٹری اپنی نئی مصنوعات جیسے ای سگریٹ ، چبانے اور منہ میں رکھے جانے والے تمباکو کی تشہیر اور ان کی مثبت تصویر اجاگر کرنے کے لئے لاکھوں خرچ کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو ان نئی مصنوعات کی طرف راغب کیا جائے، اس ضمن میں ایک مربوط، مستحکم اور خود انحصار نیشنل ٹوبیکو کنٹرول پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل اور عوام کو تمباکو اور انڈسٹری کی جانب سے کے گئے اقدامات سے بچایا جا سکے ، وزارت صحت حکومت پاکستان اور تمباکو کنٹرول سیل ، تمباکو کے استعمال کو محدود کرنے کے لئے امید افزا کام کر رہے ہیں ۔ امید ہے کہ حکومتی ادارے رپورٹ میں شامل سفارشات پر عمل درآمد کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔