ہومدنیاپہلے چین-افریقہ بیدو تعاون فورم کا بیجنگ میں انعقاد

پہلے چین-افریقہ بیدو تعاون فورم کا بیجنگ میں انعقاد

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک)

بیجنگ میں پہلا چین-افریقہ بیدو تعاون فورم منعقد ہوا جس میں 600 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے فورم کی آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
تقریب کے دوران چین اور افریقہ نے بیدو سسٹم کی مشترکہ تحقیق و ترقی، ایپلی کیشنز اینڈ سروسز اور تعاون کے طریقہ کار کے حوالے سے موضوعاتی تبادلوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے فورم کے لیے کلیدی رپورٹس پیش کیں۔ فورم میں افریقہ میں بیدو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کی ٹاپ ٹین ایپلیکیشنز کا خاکہ بھی جاری کیا گیا ، جس میں افریقن ٹرانسپوٹیشن وہیکل مینیجمنٹ ،زمین کے سروے و نقشہ سازی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے شعبوں میں بیدو سسٹم کی ایپلی کیشنز کے نمونے اور تعاون کے خیالات پیش کیے گئے ہیں ۔

چائنا سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم مینجمنٹ آفس کے ڈائریکٹر اور بیدو انجینئرنگ کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر ران چینگ چی نے کہا کہ چین ،بیدو کی بہترین خدمات کو فروغ دینے اور سیٹلائٹ نیوی گیشن ٹیکنالوجی میں چین اور افریقہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔