ہومدنیاامریکی عوام بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے منتظر

امریکی عوام بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے منتظر

واشنگٹن (ما نیٹر نگ ڈیسک)
امریکہ برفانی کھیلوں کی روایتی طاقتوں میں سے ایک ہے۔ آئندہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے امریکی عوام نے عمومی طور پر اظہار خیال کیا کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی شاندار افتتاحی اور اختتامی تقریبات اور گیمز دیکھنے کے منتظر ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس دنیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر “سرپرائز” لائیں گے۔ کچھ امریکی شہریوں کا کہنا تھا کہ اولمپکس ایک ایسا موقع اور میدان ہے جہاں پوری دنیا کے کھلاڑی ایک ہی میدان میں مقابلہ کرتے ہیں، اس لئے کھیل پر ہی توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور کبھی بھی سیاسی عوامل کو شامل نہیں کیا جانا چاہیے۔
واشنگٹن کی ایک مقامی رہائشی میکینا کا کہنا ہے کہ میں کھیلوں کی شائق ہوں، مجھے اولمپکس گیمز دیکھنا پسند ہے۔ مجھے کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنے سے نفرت ہے۔
واشنگٹن کی ایک اور مقامی رہائشی ماریا کے مطابق مجھے یقین ہے کہ 2008 کے اولمپکس کی طرح بلاشبہ چین سرمائی اولمپکس کی ایک بہترین افتتاحی تقریب دنیا کے سامنے لائے گا۔ اس اعتبار سے کوئی بھی ملک چین کی برابری نہیں کر سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔