چلاس ، بابوسر ٹاپ کے اطراف و جوانب شدید برفباری جاری۔ دیامر پولیس اور جی بی ٹورسٹ پولیس کا ریسکیو آپریشن جاری۔
ابتدائی کاروائی کے دوران ایک خاتون سمیت 4 افراد کو بابوسر ٹاپ سے بخیریت پاکستان ہوٹل بابوسر پہنچا دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان پولیس مزید امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔بدلتے موسم کی صورتحال سے متعلق مانسہرہ پولیس کو بھی آگاہ کیا گیاہے تاکہ سیاحوں کی زندگیاں خطرات کی ذد سے محفوظ رہیں۔
بابوسر ٹاپ پر برفباری ، خاتون سمیت 4افراد کو ریسکیو کر لیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
