Saturday, May 9, 2026
ہومدنیاچین، انسداد دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خاتمے با رے سیمینار کا انعقاد

چین، انسداد دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خاتمے با رے سیمینار کا انعقاد

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے سدباب کے لیے دانش اور عزم کا مظاہرہ
28 سے زائد ممالک اور خطوں کے انسداد دہشت گردی کے ماہرین کی شر کت

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چائنا ہیومن رائٹس ریسرچ سوسائٹی اور صوبہ گوانگ ڈونگ کی مقامی حکومت کے انفارمیشن آفس کے اشتراک سے “انسداد دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خاتمے اور انسانی حقوق کے تحفظ” کے حوالے سے چوتھے بین الاقوامی سیمینار کا افتتاح ہو گیا ہے ۔
سیمینار میں عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی تعاون اورانسانی حقوق کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 28 سے زائد ممالک اور خطوں کے انسداد دہشت گردی کے ماہرین ، اسکالرز اور میڈیا شخصیات نے اس حوالے سے فعال تجاویز پیش کیں اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے سدباب کے لیے اپنی دانش اور عزم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔