ہومبریکنگ نیوزکوہلوکے علاقے جاندران میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 11 مزدور جاں بحق

کوہلوکے علاقے جاندران میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 11 مزدور جاں بحق

کوہلو (آئی پی ایس )کوہلو کے علاقے جاندران میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 11افرادجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد چمالانگ کول مائنز میں کام کرنے والے مزدور تھے جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے، جاں بحق افراد کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو منتقل کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ترجمان بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں شہید تمام افراد مقامی تھے، تمام مزدور چمالنگ کول پراجیکٹ میں کام کرنے والی مقامی مائننگ کمپنی سے وابستہ تھے۔ترجمان کے مطابق مزدور دو گاڑیوں پر معمول کے مطابق اپنے کام پر جا رہے تھے، اس دوران مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کوہلو کے علاقے چمالنگ میں11 مزدوروں کیجاں بحق ہونیکے واقعیکی مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ معصوم اور محنت کش افراد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، مزدوروں کو اغوا کرکے قتل کرنا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلانا ہو گی، غیرملکی سرپرستی میں جاری دہشتگردی کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے واقعے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگناہ مزدوروں کو نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت اور انسانیت سوزفعل ہے، معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ صدرِ مملکت اور وزیر اعظم نے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔