اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر ان کے متضاد بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیال تھا نئی نسل ہماری نسل سے بہتر اور اصول پرست ہو گی، لیکن اندازہ نہیں تھا کہ یہ دو نمبری میں استاد نکلیں گے اور کمال کے رنگ بدلیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی ہی کے رہنما ندیم افضل چن کے مشہور پنجابی جملے کا سہارا لیتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ مختیاریا اے تے گل ودھ گئی اے۔جس سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر دفاع نے یہ تبصرہ کیا، اس میں بلاول بھٹو زرداری کے 2 مختلف ویڈیو کلپس شامل ہیں جو بظاہر ان کے مقف میں تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں۔
اندازہ نہیں تھا یہ دو نمبری میں استاد نکلیں گے ،خواجہ آصف کی بلاول پر نام لیے بغیر کڑی تنقید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
