ہومپاکستانمولانا فضل الرحمن کے سیکرٹری مفتی ابرار احمد کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

مولانا فضل الرحمن کے سیکرٹری مفتی ابرار احمد کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد (سب نیوز)جے یوآئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں، جھوٹے مقدمات کے ذریعے قیادت اور کارکنوں کو دبانے کی کوشش، مولانا فضل الرحمن کے سیکرٹری مفتی ابرار احمد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ در ج۔

ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق مفتی ابرار احمد کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمے میں مفتی ابرار احمد سمیت 200 سے زائد نامعلوم کارکنوں کو بھی شامل کیا گیا،مفتی ابرار احمد اور جے یوآئی کارکنوں پر جھوٹے مقدمے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی آر میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 353، 186، 188، 109، 148، 393، 149، 290، 291، 341 اور 440 سمیت دیگر دفعات شامل ،مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 7، 21(1) اور 11 بھی شامل۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سیاسی اختلاف کا جواب مقدمات اور ریاستی طاقت سے دینا جمہوری اقدار کے منافی ہے، جے یوآئی کی قیادت اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات اور دباو کے ذریعے اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں کرایا جا سکتا، رہنماوں کے خلاف پولیس مسلسل چھاپے مار رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔