ہومبریکنگ نیوزصدر زرداری کی پولینڈ کے صدر کو قومی یومِ آزادی پر مبارکباد

صدر زرداری کی پولینڈ کے صدر کو قومی یومِ آزادی پر مبارکباد

اسلام آباد، (سب نیوز): صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ پولینڈ کے قومی یومِ آزادی کے موقع پر پولینڈ کے صدر کارول ناوروکی اور عوام کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے پولینڈ کے صدر کارول ناوروکی کے نام اپنے خط میں حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے مبارکباد پیش کی، جبکہ اپنی ذاتی حیثیت میں بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں، جن کی بنیاد باہمی احترام، خیرسگالی اور امن و بین الاقوامی تعاون کے مشترکہ عزم پر استوار ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، جس سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔