اسلام آباد، 11 نومبر (سب نیوز): پاکستان نے جمہوریہ پولینڈ کی حکومت اور عوام کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں پاکستان نے پولینڈ کی حکومت اور برادر عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔
پیغام میں کہا گیا کہ جمہوریہ پولینڈ کی حکومت اور عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
پاکستان کے اس پیغام سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور خیرسگالی کے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے۔
