ہومپاکستانعظمیٰ بخاری چوہدری سالک حسین کے بیان کو ذاتی تنقید کا رنگ نہ دیں، ڈاکٹر محمد امجد

عظمیٰ بخاری چوہدری سالک حسین کے بیان کو ذاتی تنقید کا رنگ نہ دیں، ڈاکٹر محمد امجد

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر اور مشیر برائے ابلاغِ عامہ ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی کے سینئر نائب صدر اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سے متعلق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے استعمال کردہ الفاظ اور عائد کردہ الزامات قابلِ مذمت ہیں۔ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری سالک حسین نے انٹرویو میں کسی شخصیت یا جماعت کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ نظام میں موجود کرپشن اور انتظامی خرابیوں کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی وزیر نے کسی انتظامی افسر کے تبادلے کی بات نہیں کی، نہ کسی کی ذات سے فائدہ اٹھایا اور نہ ہی ذاتی تنقید کی۔ چوہدری سالک حسین نے نئے صوبوں کی ضرورت بارے بات کی ہے۔ عظمیٰ بچاری کو شاید یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے بجٹ کی منصفانہ تقسیم اور پنجاب بھر میں یکساں ترقیاتی کاموں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا صوبے کے ترقیاتی فنڈز تمام اضلاع میں برابری کی بنیاد پر خرچ کیے جا رہے ہیں؟ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا کہ کوتاہیوں کی نشاندہی کرنے والے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے متعلقہ معاملات کی تحقیقات اور اصلاح ہونی چاہیے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ غیرضروری بحث کے بجائے خرابیوں کا تدارک اور نظام میں مؤثر اصلاحات یقینی بنائی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔