ہومپاکستانسیاسی اختلافات کا حل مذاکرات سے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں، بیرسٹر گوہر

سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات سے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں، بیرسٹر گوہر

بونیر (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات اور سیاسی طریقے سے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں۔ بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا اور سیٹیں لی گئیں۔ انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی، ذاتی معالج اور اہلخانہ سے ملاقات ہمارا بنیادی مطالبہ ہے، سپریم کورٹ کا 18 اگست کا فیصلہ تاحال عمل درآمد کا منتظر ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پشاور ہائیکورٹ نے حبسِ بیجا کیس لارجر بینچ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لوگوں کو ضمانت ملنے کے باوجود حراست میں رکھنا انصاف کا قتل ہے، ذاتی مفادات اور انا کی خاطر لوگوں کو جیلوں میں رکھنا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا اور اسپیکر حبسِ بیجا میں ہیں، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد کو اٹھائے جانے کے بعد تاحال ان کے بارے میں معلومات نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔