ہومپاکستانحلقہ این اے 77میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، الیکشن کمیشن نے عطا اللہ تارڑ کو طلب کر لیا

حلقہ این اے 77میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، الیکشن کمیشن نے عطا اللہ تارڑ کو طلب کر لیا

اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کی جانب سے ضابط اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے، جبکہ معاملے کا حتمی فیصلہ ہونے تک حلقے کا انتخابی نتیجہ روکے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے7 نومبر 2026 کو جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس میں وفاقی وزیر کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتخابی حلقے کا دورہ کرنے اور ایک اجتماع میں شرکت کرنے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سے باضابطہ رپورٹ طلب کر لی ہے، تاکہ ضابط اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق حقائق کا جائزہ لیا جا سکے۔کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور اپنے خلاف سامنے آنے والے معاملے پر اپنا مقف پیش کریں۔الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ معاملے کی انکوائری اور حتمی فیصلے تک این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ روکا جا سکتا ہے۔اس پیش رفت کے بعد حلقے کے انتخابی عمل اور نتیجے سے متعلق الیکشن کمیشن کی کارروائی اہمیت اختیار کر گئی ہے، تاہم وفاقی وزیر کے خلاف ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تاحال زیرِ تحقیقات ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ کمیشن کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔