ہومپاکستانفیول ریلیف پرعمل درآمد نہ کرنیوالے پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فیول ریلیف پرعمل درآمد نہ کرنیوالے پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پرعمل درآمد نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے اوگرا اور نیسپا کوخط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق ملک بھر میں 163 پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کی جائے کیونکہ یہ پیٹرول پمپ وزیر اعظم فیول سبسڈی فراہمی میں ناکام رہے۔اس کے علاوہ پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا اور نیسپا کو پیٹرول پمپس کی لسٹ بھی فراہم کردی ہے جس کے مطابق فیول سبسڈی پر عملدرآمد نہ کرنے والے 106 پیٹرول پمپس پنجاب میں ہیں جبکہ پیٹرول پر سبسڈی دینے سے انکار کرنے والے47 پمپس کا تعلق سندھ سے ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں اورگلگت بلتستان میں بھی 5،5 پیٹرول پمپ فیول اسکیم پر عمل نہیں کررہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔