اسلام آباد (سب نیوز)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل میں بندر داخل ہوا اور کچھ دیر بعد گھوم پھر کر واپس چلا گیا، بندر کی موجودگی پر وائلڈ لائف کے عملے کو بھی طلب کیا گیا، جو اس کو پکڑنے کوشش کرتا رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بندر ایئر پورٹ کی چھت اور ٹرمینل لانج کی سیلنگ پر گھومتا رہا۔ بندر کی موجودگی پر وائلڈ لائف کے عملے کو طلب کیا گیا، جو اس کو پکڑنے کوشش کرتا رہا لیکن بندر جان بچا کر واپس جنگل کی طرف چلا گیا۔بندر کبھی ایک جگہ اور کبھی دوسری جگہ مٹرگشت کرتا رہا تاہم ایئرپورٹ پر کسی بھی قسم کا نقصان نہیں کیا۔
