ہومتازہ ترینوزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، فیلڈ مارشل بھی شریک، خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، فیلڈ مارشل بھی شریک، خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے زیر صدارت اعلی سطح کا اہم اجلاس ہوا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کے پی کے کی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے، اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور گورنر خیبر پختونخوا بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت اعلی عسکری حکام شریک ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی اجلاس میں موجود ہیں، اجلاس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو خیبرپختونخوا سے متعلق مختلف فیصلوں اور ان کے نتائج پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کا وفد آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا، وفد کی سربراہی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی اور خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال پر مشاورت ہوگی، آنے والے دنوں میں ممکنہ قانون سازی پر بھی بات چیت کی جائے گی، اس کے علاوہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل پر حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔