ہومتازہ ترینمذاکرات کا جواب دے دیا، جنگ بندی کی ذمہ داری امریکا پر ہے، قالیباف

مذاکرات کا جواب دے دیا، جنگ بندی کی ذمہ داری امریکا پر ہے، قالیباف

تہران(آئی پی ایس ) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ روکنے کے لیے اب فیصلہ واشنگٹن کو کرنا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قالیباف نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا کہ خطے کے ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران جنگ کے لیے بھی تیار ہے اور اس نے اپنی انگلی ٹریگر پر رکھی ہوئی ہے، تاہم اس نے امریکی فریق کو ایک مضبوط اور منطقی جواب بھی دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے اور جنگ کو روکنے کا فیصلہ واشنگٹن کے ہاتھ میں ہے۔

قالیباف کے بیان میں ایک طرف ایران کی عسکری تیاری کا اظہار کیا گیا ہے تو دوسری جانب امریکا کو سفارتی راستہ اختیار کرنے کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔ایرانی چیف مذاکرات کار کے مطابق تہران نے امریکی مقف کا جواب دے دیا ہے، اب یہ واشنگٹن پر منحصر ہے کہ وہ جنگ روکنے کے لیے کیا قدم اٹھاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔