ہومبریکنگ نیوزدانش اسکولز کی تعمیر میں تاخیر قبول نہیں، وزیراعظم کی 24 گھنٹے کام جاری رکھنے کی ہدایت

دانش اسکولز کی تعمیر میں تاخیر قبول نہیں، وزیراعظم کی 24 گھنٹے کام جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک بھر میں دانش اسکولز کی تعمیر کا کام تیز کرنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش اسکولز کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ ان اسکولوں میں صرف انتہائی غریب اور مستحق گھرانوں کے بچوں کو میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں دانش اسکولز کی تعمیر میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کی صورتحال اور تعمیراتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس بذریعہ زوم آن لائن منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بچے ملک کا مستقبل ہیں اور دانش اسکولز کا قیام پاکستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تعلیمی اداروں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں دانش اسکولز کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے اور تعمیراتی سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری رکھی جائیں تاکہ منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دانش اسکولز میں صرف انتہائی غریب اور مستحق خاندانوں کے بچوں کو میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیے جائیں گے تاکہ انہیں معیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔