اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کالج ایف سکس ٹو میں حلف بر داری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ آج کے پروگرام کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری رابعہ نسیم فاروقی صاحبہ نے تقریب کو رونق بخشی
کالج ھذا کی پرنسپل پروفیسر شازیہ شمیم رضوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا نو منتخب طالبات کو مستقبل کا لائحہ عمل دیا کہ وہ اپنی ذاتی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے آئی سی جی کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کریں گی ۔
نو منتخب صدر اور کونسل ارکان نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری رابعہ نسیم فاروقی صاحبہ نے تمام منتخب ارکان سے خطاب فرمایا ۔مہمان خصوصی کو کالج کرسٹ اور پھولوں کا تحفہ دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر کلام اقبال اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔
اسلام آباد کالج ایف سکس ٹو میں حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
