ہومپاکستانچیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف مراکز میں ترقیاتی، تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے کاموں کا جائزہ

چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف مراکز میں ترقیاتی، تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے کاموں کا جائزہ

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)سہیل اشرف کی قیادت میں چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف کمرشل مراکز، بشمول کوہسار مارکیٹ، جناح سپر مارکیٹ (ایف سیون)اور ایف سکس مرکز کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی، تزئین و آرائش اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے مختلف کمرشل مراکز میں جاری اپ گریڈیشن، خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
انہیں اب تک ہونے والی پیش رفت، انفراسٹرکچر کی بہتری، عوامی مقامات کی تزئین و آرائش اور شہریوں، خریداروں اور ان مراکز میں آنے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل انفراسٹرکچر، ڈائریکٹر جنرل ای اینڈ ایم، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے۔ متعلقہ افسران نے انہیں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنایا جائے، جہاں ضرورت ہو کام کی رفتار تیز کی جائے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار اور کام کے اعلی معیارات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر نگرانی اسلام آباد کے مختلف کمرشل مراکز کی مجموعی حالت بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سڑکوں کی بہتری، فٹ پاتھوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن، پارکنگ کے بہتر انتظامات اور مجموعی انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو درپیش ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے مسائل کا مثر حل ممکن بنایا جا سکے۔اسلام آباد کے مختلف مراکز کی ترقی، خوبصورتی اور اپ گریڈیشن کے لیے سی ڈی اے کی کاوشوں کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ سڑکوں، فٹ پاتھوں، پارکنگ کی سہولیات اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری سے کمرشل مراکز کو مزید صاف ستھرا، خوبصورت اور منظم بنانے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر نگرانی ادارہ تمام جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے، اعلی معیار برقرار رکھنے اور منظور شدہ ڈیزائن و معیار کے مطابق کام یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا یہ دورہ اسلام آباد کی مجموعی خوبصورتی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سی ڈی اے کے مسلسل عزم کا عکاس ہے۔ ادارے کی جانب سے تمام ترقیاتی اقدامات کی مثر تکمیل کے لیے معیار، پائیداری اور عوامی سہولت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔