ہومپاکستانپیٹرول ریلیف اسکیم کا دائرہ بڑھانے پر غور، حکومت کا عوام کو مزید ریلیف دینے کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم کا دائرہ بڑھانے پر غور، حکومت کا عوام کو مزید ریلیف دینے کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے، آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی رسد متاثر ہو رہی ہے جبکہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسے حالات کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیراحسن اقبال اور رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں ایران اور امریکا کی جنگ کے باعث خطے میں بحران پیدا ہوا ہے اوراس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں۔تمام ممالک اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے وسائل جمع کررہے ہیں جبکہ پاکستان بھی دستیاب وسائل کے مطابق عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف عوام کی مشکلات کم کرنے اورانہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، حکومت کی فیول ریلیف اسکیم سے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں جبکہ اس اسکیم کا دائرہ کار بڑھانے پر بھی غورکیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے پائیدارراستہ اختیار کرنا ہوگا اورحکومت اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے عام آدمی کی مشکلات کم کرنا چاہتی ہے، پوری دنیا میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں پاکستان کے لیے بھی معاشی چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان سفارت کاری کی کوششیں کیں جنہیں عالمی سطح پر سراہا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ خطے سے تنا ختم ہو تاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی آسکے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں، وزیراعظم اورامیر جماعت اسلامی نے ان تجاویز پرغور کے لیے کمیٹی بنانے پراتفاق کیا ہے۔حکومت نے جماعت اسلامی کی تجاویز کو غور سے سنا ہے اوران پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا،حکومت اور جماعت اسلامی مل کر ٹھوس تجاویز کو حتمی شکل دیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مثر اقدامات کیے جاسکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔