اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں ملک میں سائبر کرائمز کی ہوشربا صورتحال ہے جب کہ مقدمات کا اندراج انتہائی کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق 3 سالوں کے دوران سائبر کریمنلز نے پاکستانیوں کے 8ارب 32 کروڑ لوٹ لئے، 3 سالوں کے دوران این سی سی آئی اے صرف 3ہزار82 سائبر کریمنلز کو پکڑ سکا۔
دستاویز کیمطابق سال 2024 میں 83ہزار 2025 میں 76ہزار 646افراد فراڈ کا شکار ہوئے، سال 2026 میں 68031 افراد سائبر فراڈ کا شکار ہوئے، سال 2024 میں 83 ہزار شکایات آئیں جن میں سے 863پر ایف آئی آرز ہوئیں۔دستاویز نے کہا کہ سال 2025 میں 76 ہزار شکایات آئیں اور 999 ایف آئی آرز ہوئیں، سال 2026 میں 68ہزار شکایات آئیں اور 391 مقدمات درج ہوئے۔
