ہومتازہ ترینایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی، 16سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی، 16سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

اسلام آباد(سب نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 243/10 میں نامزد اشتہاری ملزم نور احمد کو منڈی بہاالدین سے گرفتار کر لیا۔ ملزم گزشتہ 16 سال سے مفرور تھا۔ملزم پر مبینہ طور پر ایران اور ترکی کے راستے غیر قانونی ڈنکی روٹس کے ذریعے شہریوں کو یونان بھجوانے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم کی قیادت انسپکٹر زاہد بھٹی نے کی، جبکہ ٹیم میں اے ایس آئی رفیق اور ہیڈ کانسٹیبل وقاص گجر شامل تھے۔ ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔