ہومبریکنگ نیوزروانڈا کی سفیر کی سینیٹر طلحہ محمود سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

روانڈا کی سفیر کی سینیٹر طلحہ محمود سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان میں تعینات روانڈا کی سفیر محترمہ فاتو ہریریمنا نے سینیٹر محمد طلحہ محمود کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں ان سے ملاقات کے دوران پاکستان اور روانڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق امور زیرِ بحث آئےاس موقع پر سینیٹر محمد طلحہ محمود کے صاحبزادے محمد قاسم بن طلحہ اور محمد شمروز بن طلحہ بھی موجود تھ ۔ ملاقات کو پاکستان اور روانڈا کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔