اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری تین روزہ دورہ پر جرمنی روانہ ہو گئے ۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری 22سے 24اکتوبر 2026 تک جرمنی کا دورہ کر رہے ہیں ۔
دورے کے دوران صدر مملکت وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر کے ساتھ ساتھ اعلی قیادت اور کاروباری رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی جا سکے۔ان ملاقاتوں میں معاشی اور تجارتی تعاون پر خاص توجہ دی جائے گی۔یہ دورہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی اہمیت کا حامل ہے جو اس سال منائی جا رہی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے گہرے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
