اسلام آباد :آئی سی سی سملی ڈیم روڈ نزد کراچی ہوٹل بہارہ کہو میں نویں جماعت گرلز کے دو سیکشنز میں ٫٫ کامیابی کے فارمولا”” پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے کامیابی کا فارمولا دے رکھا ہے ۔ جس الترتیب تین عناصر قوت فیصلہ، ایمان، اور کوشش میں کامیابی بتا دیا یے۔ 6 نومبر سے نویں جماعت کی کریش ٹیسٹ سیریز شروع کر رہے ہیں ۔ جس میں ہر مضمون کے نصاب کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں بورڈ پیٹرن کے مطابق فل لنتھ سوالیہ پرچہ جات بنائے جائیں۔ جنکی مارکنگ بھی بورڈ پیٹرن کے مطابق کی جائے گی۔ فیڈرل بورڈ نویں جماعت کے نتائج طلباء کے مستقبل کا تعین کرتے ہیں ۔
کریش ٹیسٹ سیریز فیڈرل بورڈ میں شاندار نتائج دینے کا منظم لائحہ عمل موجود ہے ۔ جس پر طلباء توجہ مرکوز کر کے فیڈرل بورڈ کے طے کردہ ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں۔ جس کے لئے طلباء گھر پر کریش ٹیسٹ سیریز کی ٹائم مینجمنٹ پر خود کو پابند کریں۔ ہر کریش ٹیسٹ سیریز کو فیڈرل بورڈ کے امتحانات سمجھکر تیاری کریں۔ جو نمبروں کا ہدف فیڈرل بورڈ کے لئے رکھیں ۔ پہلے وہ ہدف کریش ٹیسٹ سیریز کے ہر ٹیسٹ اور پری بورڈ امتحانات میں حاصل کریں۔ جاوید انتظار نے کہا کہ کامیابی کا غریبی امیری ، خاندان سے کوئی تعلق نہیں ۔ نہ اس چیز سے کوئی تعلق نہیں کہ طلباء کے والدین پڑھے لکھے ہیں یا ان پڑھ ہیں ۔ اللہ کی سب سے شاہکار تخلیق انسان ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے مذہب، فرقہ، خاندان سے بالا تر ہر انسان کا دماغ ایک ہی فارمولے سے بنایا ہے۔ جس کی طاقت دنیا کی ہر چیز سے زیادہ رکھی ہے۔ اس لئے کوئی نالائق نہیں ہوتا۔ کم یا زیادہ نمبروں کا تعلق زیادہ اور کم محنت سے ہے۔ طالبات کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے جاوید انتظار نے کہا کہ کامیاب انسان کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہوتا۔وہ اپنے ٹیسٹ میں نمبروں کا ریکارڈ توڑ کر آگے بڑھتا ہے۔ جس سے وہ فیڈرل بورڈ میں بہترین نتائج دیتا ہے۔ طلباء نفس مضمون کے تصور کی وضاحت کی روشنی اللہ کے نظام سے ذات کا حصہ بنائیں۔ جس میں انسان کو سورج مستقبل مزاجی اور نماز متحرک رکھنے کا پیغام دیتے ہیں ۔ جو انسان اللہ کے نظام کی روشنی اپنی ذات کا حصہ بنالے۔ اس پر توجہ مرکوز کر لے وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔اس موقع پر ایکٹنگ پرنسپل محمد سجاد اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ جاوید انتظار نے کہا کہ انسان اتنا ہی بڑا ہوتا ہے ۔ جتنی اسکی سوچ، خواب اور اہداف بڑے ہوتے ہیں۔فیڈرل بورڈ نویں جماعت میں سرکاری اور نجی سکولوں کے لاکھوں طلباء شریک ہوتے ہیں ۔ جو مڈل کلاسز اور ٹیسٹوں میں موجود تعداد میں بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لئے بڑے مقابلے کے بڑی محنت درکار ہوتی ہے ۔ کریش ٹیسٹ سیریز کے نتائج پر خود نظر رکھوں گا ۔ آخر میں طالبات نے کریش ٹیسٹ سیریز اور فیڈرل بورڈ میں ٹاپ پوزیشنز لینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
