اسلام آباد (سب نیوز) — اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (او آئی سی کامسٹیک) نے چینی اکیڈمی آف سائنسز کے مختلف اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، جن کا مقصد او آئی سی کے رکن ممالک میں خوراک، غذائیت، تحقیق اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
ان معاہدوں کے تحت او آئی سی کے رکن ممالک کے پالیسی سازوں اور محققین کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جبکہ غذائی تحفظ اور غذائیت کے علوم میں مشترکہ تحقیق، ماہرین کے تبادلے، علم و تجربات کے اشتراک اور ادارہ جاتی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
ان اقدامات کا مقصد رکن ممالک میں غذائی تحفظ سے متعلق تحقیق اور سائنسی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا، جدید علم اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا اور خوراک و غذائیت کے شعبوں میں مشترکہ کوششوں کے ذریعے پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔
او آئی سی کامسٹیک اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے درمیان غذائی تحفظ اور تحقیق کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
