اسلام آباد: اٹلی کی حکومت اور پاکستان میں اطالوی سفارت خانے نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں کمسن بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اطالوی حکومت اور سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس المناک سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس افسوسناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
ہومبریکنگ نیوزاٹلی کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے سانحے پر اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت
اٹلی کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے سانحے پر اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
