ہومپاکستانچینی سفارتخانے کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

چینی سفارتخانے کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں چینی سفارتخانے نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں کم عمر بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں متاثرہ بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس المناک سانحے نے گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔
چین اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔چینی سفارتخانے نے اس سانحے پر پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر و حوصلے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔