پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد قائم کی گئی 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کے ارکان کو مختلف صوبائی محکموں کی ذمہ داریاں سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈوائزری کونسل کے تمام 11ارکان کو مختلف محکموں کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے وہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی معاونت سے صوبائی امور کی نگرانی کرینگے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت اللہ کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور، طارق محمود پاشا کو خزانہ، ریونیو اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، جبکہ عامر جاوید کو قانون و پارلیمانی امور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔تعلیم کے شعبے کی نگرانی ڈاکٹر سید امیر عبداللہ کریں گے، جبکہ محکمہ صحت کی ذمہ داری لیفٹیننٹ جنرل(ر)نگار جوہر کو دی گئی ہے۔
اسی طرح ڈاکٹر سرفراز علی کو محکمہ مائنز اینڈ منرلز، ڈاکٹر محمد ارشاد کو صنعت و تجارت، جبکہ آصف رفیق کو مواصلات و تعمیرات، بلدیات، ہاوسنگ اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کا قلمدان سونپا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا طیب قریشی اوقاف اور مذہبی امور کی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جبکہ عثمان سیف اللہ خان کو توانائی، بجلی اور منصوبہ بندی و ترقی کے محکمے تفویض کیے گئے ہیں۔ ثمر بلور کو اطلاعات و تعلقات عامہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔یہ تقرریاں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبائی امور چلانے اور ان کی نگرانی کے لیے قائم کی گئی 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کے تحت کی گئی ہیں۔
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کے 11ارکان کو محکموں کے قلمدان تفویض، نوٹیفکیشن جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
