ہومپاکستانپاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تعاون اور عالمی فورمز پر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تعاون اور عالمی فورمز پر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں غزہ، علاقائی صورتحال اور او آئی سی اجلاس پر گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران غزہ اور فلسطین کی صورتحال بھی زیر بحث آئی، جبکہ دونوں رہنماوں نے متعلقہ امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان نے عراق میں 17 اور 18 اکتوبر کو ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے دوطرفہ روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔