ہومپاکستانبلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(سب نیوز)بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن بارہ اور تیرہ اکتوبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں سرگرم تھے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا، علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔پاکستان میں بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم برقرار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔