ہومتازہ ترینعامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا حکم

عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا حکم

ممبئی:بالی ووڈ اداکار اور عامر خان کے بھانجے عمران خان کو ممبئی پولیس نے 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی بھارت میں جاری چیف الیکشن کمشنر کے استعفے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کے بعد کی گئی ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق عمران خان نے ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تھی جہاں مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اس احتجاج کے دوران پولیس نے عمران خان کو حراست میں بھی لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان بھارتی شہری نہیں ہیں اس کے باوجود احتجاج میں شرکت کرنے پر ان کے خلاف امیگریشن ایکٹ کی متعلقہ شق کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں انہیں 28 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس واقعے کے بعد اداکار کے حوالے سے قانونی صورتحال اور ان کے آئندہ اقدامات پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔