میٹا نے اپنے 2 نئے فلیگ شپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈلز میوز ونڈو اور میوز ونڈر فل متعارف کرائے ہیں۔
یہ ماڈلز میوز اسپارک اے آئی ماڈل پر مبنی ہیں جس کو 2026 میں ہی متعارف کرایا گیا تھا۔
میٹا نے ان نے ماڈلز کو اب تک کے سب سے بہترین قرار دیا ہے جو پرسنل اور پروفیشنل ایجنٹک ٹاسک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان ماڈلز تک رسائی ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو فراہم کی جائے گی۔
بنیادی طور پر میٹا کی جانب سے ان ماڈلز کو اے آئی کے شعبے میں جاری دوڑ میں انتھروپک، اوپن اے آئی اور گوگل کے برابر آنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
متعدد محققین اور ماہرین کی جانب سے اس نئی ٹیکنالوجی کی جانچ پڑتال اور ریگولیشن پر زور دیا جا رہا ہے جبکہ انتھروپک اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹوز نے نئے ماڈلز کی تیاری کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مگر مارک زکربرگ نے گزشتہ دنوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اے آئی کمپنیاں خود اے آئی کے بدترین اثرات کی روک تھام کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘اگر آپ ذمہ داری کے ساتھ اے آئی ماڈلز تیار کریں تو مسائل کا سامنا نہیں ہوگا’۔
میوز ونڈر کو میٹا نے اسٹیٹ آف دی آرٹ پریمیئم اے آئی ماڈل قرار دیا ہے جو سب سے پہلے میٹا ماڈل اے پی آئی کو فیس ادا کرنے والے کوڈرز کو دستیاب ہوگا۔
اس کا سب سے کم قیمت سبسکرپشن پلان 20 ڈالرز جبکہ سب سے زیادہ 100 ڈالرز ماہانہ کا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ایڈوانسڈ فیچرز اور بہترین پراسیسنگ پاور سے لیس اے آئی ماڈل ہے۔
اس میں ایکٹیو میموری اور ایکٹیو فوکس نامی 2 فیچرز موجود ہیں۔
ایکٹیو میموری ماڈل کو اس سے کی جانے والی چیٹس کی تفصیلات کو یاد رکھنے اور ان تک رسائی میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق ماڈل کو نجی تفصیلات بغیر اجازت شیئر کرنے سے روکنے کی ٹریننگ دی گئی ہے تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
ایکٹیو فوکس اے آئی ایجنٹ کو تکنیکی کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
میوز ونڈو فل اس سے بھی زیادہ طاقتور قرار دیا گیا ہے جس میں مزید نئے فیچرز موجود ہیں، مگر یہ بنیادی طور پر کمپنیوں کے لیے ہے۔
یہ ابھی صرف ڈویلپرز کو ہی دستیاب ہوگا جس کی ماہانہ فیس 50 سے 200 ڈالرز کے درمیان ہوگی۔
میٹا نے اپنے 2 اے آئی ماڈلز متعارف کرا دیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
