ہومبریکنگ نیوزسیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرزسمیت 9 خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرزسمیت 9 خارجی ہلاک

اسلام آباد (آئی پی ایس )سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جب کہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے4 اہم دہشتگرد کمانڈرسمیت 9 خارجی ہلاک کردیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے پلنگ زئی، ندیم کوٹ، کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج کے ہلاک اہم دہشتگرد کمانڈرزمیں خارجی خالد رضا،خارجی کامران، خارجی موسی اورخارجی مفتوم شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، عزم استحکام ویژن کیتحت جاری کارروائیوں کیدوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشتگرد ہلاک کرنے پر افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلاف مثر کارروائیاں کی گئیں، فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوان دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں، دہشتگردوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے اور اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔