ہومتازہ ترینسینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا جوڈیشل کمیشن سے استعفی ذاتی وجوحات پر دے رہا ہوں، چیئرمین جوڈیشل کمیشن کو اپنا استعفی بھجوا دیا ہے۔یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلی عدلیہ کے ججز تعیناتی کا فورم ہے، فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ممبر مقرر تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔