ہومبریکنگ نیوزبیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے ایف آئی اے کا اہم اقدام

بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے ایف آئی اے کا اہم اقدام

اسلام آباد: مسافروں کو بیرونِ ملک روانگی سے قبل ہر ممکن سہولت اور رہنمائی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے ایف آئی اے پری ڈیپارچر فیسلیٹیشن ڈیسک کو ایف آئی اے زونل آفس سے منتقل کر کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم کر دیا گیا ہے جو اب مکمل طور پر فعال ہے۔

اس ڈیسک کا بنیادی مقصد مسافروں کو بیرونِ ملک روانگی کے عمل کو آسان، سہل اور پریشانی سے پاک بنانا ہے۔ مذکورہ ڈیسک پر درج ذیل سہولیات فراہم کی جائیں گی:

🔹 مسافروں کو سفر سے متعلق مکمل رہنمائی اور معاونت
🔹 سفری دستاویزات سے متعلق ضروری معلومات
🔹 امیگریشن کے عمل سے متعلق سہولت اور رہنمائی
🔹 مسافروں کے سوالات اور شکایات کا فوری ازالہ
🔹 بیرونِ ملک روانگی کے عمل کو ہموار بنانے میں معاونت

مسافران سے گزارش ہے کہ بیرونِ ملک سفر سے قبل رہنمائی اور معاونت کے لیے براہِ راست اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم ایف آئی اے پری ڈیپارچر فیسلیٹیشن ڈیسک سے رابطہ کریں۔

آپ کا سفر، ہماری سہولت — ہم آپ کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔